ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ریلوے حادثے کو ٹالنے والے پڈوشرالی کے موہن نائک کو محکمہ کی طرف سے تہنیت

بھٹکل:ریلوے حادثے کو ٹالنے والے پڈوشرالی کے موہن نائک کو محکمہ کی طرف سے تہنیت

Thu, 15 Jun 2017 21:10:59    S.O. News Service

بھٹکل:15/جون (ایس اؤنیوز)جون 8کو بھٹکل اور مرڈیشور کے درمیان والی ریلوے لائن میں خامی دیکھتے ہی ریلوے محکمہ کے افسران کو اطلاع دے کر بڑے حادثے کو ٹالنے میں اہم رول اداکرنے والے بھٹکل تعلقہ بینگرے گرام پنچایت حدود کے پڈوشرالی کے مکین موہن مادیو نائک کو محکمہ کی طرف سے 10،000ہزارروپئے نقد اور سند عطاکرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔

8جون کو موہن نائک اپنے دوستوں ناگراج اور کرن کے ساتھ کھیتی کے کام کے لئے ریلوے لائن سے جارہے تھے تو ریلوے لائن کی ویلڈنگ نکل کر پٹیاں ٹکڑے ہوکر پڑی ہوئی دیکھا ۔ دیکھ کر ان دیکھی کرنے کے بجائے موہن نائک نے فوری طورپر بینگرے دیہات کے ریلوے ملازم (ٹی ٹی ) پرمیشور کو اطلاع دی ۔ ٹی ٹی پرمیشور کے ذریعے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے ریلوے لائن کی خامی کو بتایا گیا ، افسران اسی وقت ریلوے لائن کی درستی کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ افسران جب لائن کی خامی کامعائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اگر اس کی اطلاع نہیں ملتی تو ہزاروں مسافر کی جان خطرے میں پڑسکتی تھی، افسران نے موہن نائک کی برمحل چستی و چالاکی کی ستائش کرتے ہوئے بینگر ے گرام پنچایت دفتر میں تہنیتی پروگرام کاانعقاد کرکے موہن نائک کی نقد رقم کے ساتھ تہنیت کی ۔ اور پروگرام میں افسران نے موہن نائک کی گلی میں سولار لائٹ کا انتظام کرنےکا تیقن دیا۔ اس موقع پر کاروار علاقہ کے ریلوے مینجر آصیم سلیمان ، بینگرے گرام پنچایت کے صدر وینکٹیا بھیرومنے وغیرہ موجود تھے۔


Share: